ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بیرون ملک بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم: انل کمبلے

بیرون ملک بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم: انل کمبلے

Tue, 28 Mar 2017 20:04:17  SO Admin   S.O. News Service

دھرم شالہ،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے نے آج کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف موجودہ جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ٹیم اپنی سرزمین کے علاوہ غیر ملکی زمین پر بھی جیت درج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کمبلے نے چوتھا ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیتنے کے بعد کہا کہ یہ شاندار جیت ہے ،پہلا میچ ہارنے کے بعد اس طرح واپسی کرنا شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کے زخمی ہونے کے بعد اجنکیا نے ٹیم کی عمدہ کپتانی کی، کل گیند بازوں کی کارکردگی بھی لاجواب رہی، پورے سیشن میں تیز گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ اس طرح کے ٹیم مجموعے اور نچلے آرڈر کی شراکت کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ ہم بیرون ملک نہیں جیت سکتے۔ اس مصروف ٹیسٹ سیشن کے مثبت پہلوؤں کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مثبت بات حالات کے سازگار خود کو ڈھالنارہا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے لے کر اب تک ہمارے پاس 25 کھلاڑی رہے اور سب نے مختلف حالات میں اچھی کارکردگی کی۔ کوچ نے کہا کہ نئے میدانی علاقوں پر بھی ہمیں پچ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا لیکن کھلاڑیوں نے خود کو ڈھالا، ہمیں پچ پر اگرچہ محنت کرنی پڑے گی۔ روندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڈیجہ نے پورے سیشن میں اچھی کارکردگی کی۔ آر اشون اپنے آپ کو ثابت کر چکے ہیں لیکن جڈیجہ ہمیشہ ان کے سائے میں رہے۔ اس بار انہوں نے اپنی چھاپ چھوڑی اور نمبر ایک اسپنر بنے۔


Share: